Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

کس اداکارہ نے شاہ رخ خان کی بہن بننے سے انکار کیا؟

مشہور فلمساز نے دلچسپ راز سے پردہ اٹھا دیا
شائع 23 اپريل 2025 09:27am

بالی ووڈ کے مایہ ناز فلمساز منصور خان، جنہوں نے کلاسک فلمیں ”قیامت سے قیامت تک“ اور ”جو جیتا وہی سکندر“ جیسی کامیاب فلمیں دیں، نے اپنی 2000 کی فلم ”جوش“ سے متعلق ایک دلچسپ راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

منصور خان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم ”جوش“ میں اداکار شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے کو جڑواں بہن بھائی کے کردار میں دکھایا گیا تھا، لیکن اس سے پہلے ایک اور مشہور اداکارہ کو شاہ رخ کی بہن کا کردار آفر کیا گیا تھا جنہوں نے یہ کردار ٹھکرا دیا۔

ایک سین جس نے بھارتی اداکار کا کریئر تباہ کردیا

فلمساز کے مطابق، ابتدائی طور پر فلم کے لیے کاسٹ کچھ مختلف تھی۔ انہوں نے عامر خان کو ایشوریا رائے کے رومانوی کردار کے لیے چُنا تھا، جب کہ کاجول کو شاہ رخ خان کی بہن کا کردار آفر کیا گیا۔

منصور نے بتایا، جب میں نے عامر کو اسکرپٹ سنایا، تو وہ سمجھا کہ وہ مرکزی کردار میکس ادا کرے گا۔ بعد میں جب شاہ رخ کو اس کردار کی پیشکش کی گئی تو وہ کافی پرجوش تھے، لیکن انہیں لگا شاید عامر کو ترجیح دی جا رہی ہے، اس لیے وہ وقتی طور پر پیچھے ہٹ گئے۔

کترینہ کی بہن کی بالی ووڈ میں شاندارانٹری، پہلی فلم کا ٹیزر جاری

کچھ وقت بعد شاہ رخ خان نے باقاعدہ فلم سائن کر لی اور عامر خان نے پروجیکٹ چھوڑ دیا۔ تاہم، کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی۔

منصور خان نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے کاجول کو میکس کی جڑواں بہن کا کردار آفر کیا، تو انہوں نے فلم میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

”کاجول نے اس کردار کو سنا اور بغیر کچھ کہے کمرے سے باہر چلی گئیں۔ بعد میں جب میں نے پوچھا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ تو خود میکس کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں کیونکہ پوری کہانی اس کے گرد گھومتی ہے۔“

اس کے بعد منصور خان نے یہ کردار ایشوریا رائے کو آفر کیا، جنہوں نے کسی بھی کردار کے حوالے سے تعصب ظاہر کیے بغیر فلم کے اسکرپٹ کو سراہا اور فوراً حامی بھر لی۔

منصور کے مطابق، ”ایشوریا نے کردار کے سائز یا اہمیت پر نہیں بلکہ کہانی پر دھیان دیا۔ وہ انتہائی پروفیشنل تھیں۔ میرے خیال میں ’جوش‘ ان کی سب سے عمدہ پرفارمنسز میں سے ایک تھی۔“

انہوں نے مزید کہا، ”میری کاسٹنگ کا معیار ہمیشہ دل کا یقین ہوتا ہے، نہ کہ تجارتی توقعات۔ میں صرف یہ دیکھتا ہوں کہ اداکار کردار کے لیے موزوں ہے یا نہیں۔“

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات