Aaj News

پیر, اپريل 28, 2025  
01 Dhul-Qadah 1446  

جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا

ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا
شائع 22 اپريل 2025 08:19pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔

پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے احتجاج کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔

pti

اسلام آباد

pti kpk

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Junaid Akbar

junaid akber