Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

پی ٹی آئی نے اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

پی ٹی آئی کے علی اصغر خان، ارباب شیر علی اور شکیل خان کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کریں گے
شائع 22 اپريل 2025 07:23pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔

پی ٹی آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری ارباب شیرعلی اور رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان پر مشتمل 3 رکنی وفد اے این پی کی کل جماعتی کانفرنس کے لیے جائیں گے۔

عوامی نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس کل صبح 10 بجے باچا خان مرکز پشاور میں ہوگی۔

اے این کے صوبائی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ اے این پی کی جانب سے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ مرکز میں اقتدار میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور مزدور کسان پارٹی کو بھی شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کو بھی دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں۔

میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ کانفرنس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں، سول سوسیاٹیز کی مشاورت سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، اعلامیے میں مجوزہ مائینز اینڈ منرلز بل 2025 سے متعلق متفقہ مؤقف پیش کیا جائے گا۔

pti

اسلام آباد

imran khan

ANP

APC

All Parties Conference

Mian Iftikhar Hussain

awami national party

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)