Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کی وردی کی آڑ میں آئس سپلائی کرنیوالا گرفتار

اہلکار اعجاز کچھ عرصہ قبل ہی کلوز لائن ہو چکا تھا، ترجمان پولیس
شائع 22 اپريل 2025 06:17pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور پولیس نے وردی کی آڑ لے کر پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلکار اعجاز کچھ عرصہ قبل ہی کلوز لائن ہو چکا تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں آئس بیچنے والا پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا۔ وردی میں ملبوس اہلکارنے آئس لے کر جامعہ میں داخلے کی کوشش کی۔ اہلکار اعجاز کچھ عرصہ قبل ہی کلوز لائن ہو چکا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اہلکار اعجاز علی انوسٹی گیشن ونگ کے دفتر میں تعینات تھا۔

ترجمان فیصل کامران کا کہنا ہے کہ بہترین کارروائی پر ڈی آئی جی آپریشنز نے اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ منشیات فروشی کیخلاف انٹیلی جینس کا مضبوط نیٹ ورک بنایا ہے۔

فیصل کامران کے مطابق پولیس میں اندرونی احتساب، مسلسل نگرانی کا عمل موجود ہے، ایک مجرم پولیس اہلکار پوری فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے، وردی کی آڑ میں جرم کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

lahore police

Punjab University