Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

’شربت جہاد‘ پر بھارتی عدالت کا بابا رام دیو کو طمانچہ

عدالت نے رام دیو کو ایک ہفتے کے اندر حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا ہے، رپورٹ
شائع 22 اپريل 2025 02:12pm

بھارتی عدالت نے روح افزا کے خلاف بھارتی یوگا گورو رام دیو کے ’شربت جہاد‘ والے تبصرے کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ یوگا گرو رام دیو نے ایک وائرل ویڈیو میں ”شربت جہاد“ کی اصطلاح استعمال کرکے تنازعہ کو جنم دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شربت فروخت کرنے والی ایک کمپنی تشہیر کرتے ہوئے اپنی کمائی مساجد اور مدارس کی تعمیر میں استعمال کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگا گرو بابا رام دیو نے دہلی ہائی کورٹ میں مسائل کا سامنا کرنے کے بعد روح افزا مشروب پر تنقید کرنے والی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کو ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔

منگل کو دہلی ہائی کورٹ میں جسٹس امیت بنسل نے کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ مذکورہ بیان عدالت کے ضمیر کیلئے ایک جھٹکا اور ناقابل دفاع ہے۔

بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج تھا کہ شربت جہاد کے نام پر فروخت ہونے والے ٹوائلٹ کلینر اور کولڈ ڈرنک کے زہر بڑوں اور بچوں کو بچائیں۔ صرف پتنجلی کا شربت اور جوس ہی گھر میں لائیں۔

کیا وائٹ چاکلیٹ واقعی چاکلیٹ ہے، سچ کیا ہے؟

اس بیان کے سامنے آنے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوا جس کے بعد رام دیو نے کہا کہ انہوں نے کسی برانڈ کا نام نہیں لیا تاہم روح افزا بنانے والی کمپنی ہمدرد نے رام دیو کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جس میں ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

آج دہلی ہائی کورٹ میں رام دیو کے لیے پراکسی وکیل نے درخواست کی کہ وہ مرکزی وکیل کی غیر موجودگی کی وجہ سے کیس کا التوا چاہیں گے، جس پر جسٹس بنسل نے کہا کہ مرکزی وکیل کو دوپہر تک پیش ہونا چاہیے، ورنہ ”بہت مضبوط حکم“ جاری کیا جائے گا۔

بعد میں رام دیو کے وکیل راجیو نایر عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ رام دیو ہمدرد کے خلاف اشتہارات واپس لے رہے ہیں۔

ناریل پانی والے ’لیز‘ نے سوشل میڈیا کو شدید غصہ دلا دیا

دہلی کی عدالت نے حکم دیا کہ رام دیو ایک حلف نامہ داخل کریں جس میں کہا جائے کہ وہ ہمدرد کی مصنوعات سے متعلق کوئی بھی بیان، اشتہار یا سوشل میڈیا پوسٹ نہیں کریں گے جس سے ہمدرد کو نقصان پہنچے۔

عدالت نے رام دیو کو ایک ہفتے کے اندر حلف نامہ داخل کرنے کا حکم دیا اور معاملے کو یکم مئی کے لیے مقرر کر دیا۔

خیال رہے کہ روح افزا مشروب ایک صدی سے بھی زیادہ عرصے سے پاکستان اور بھارت میں انتہائی مقبول ہے جبکہ یوگا گرو رام دیو کی کمپنی پتنجلی شربتِ گلاب تیار کرتی ہے۔

YOGA GURU

Ramdev's

sharbat jihad