Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا

سابق کرکٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے، رپورٹ
شائع 22 اپريل 2025 12:28pm

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق کوئنز لینڈ کی ماروچیڈور ڈسٹرکٹ کورٹ میں مائیکل سلیٹر کے کیس کی سماعت ہوئی، سابق کرکٹر پر 2023 کے آخر میں ایک خاتون پر گھریلو تشدد سمیت مختلف الزامات عائد کئے گئے تھے۔

پویلین سے نام ہٹائے جانے پر محمد اظہرالدین دلبرداشتہ، عدالت جانے کا فیصلہ

عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا آپ شراب نوشی میں رہے ہیں اس لیے ری ہیب بھی آسان کام نہیں رہا۔

بعد ازاں عدالت نے انہیں 4 سال قید کی سزا سنائی تاہم وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔

آئی پی ایل: میچ میں شکست پر بھارتی کھلاڑی کی بہن تنقید کی زد میں

واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔

former australian cricketer

commentator

michael slater

4 years prison sentence