Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

لاہور میں مذہبی جماعت کے رہنما حاجی نواز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک زخمی دم توڑ گیا

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2025 04:02pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

لاہور میں مذہبی جماعت کے رہنما حاجی نواز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حاجی نواز سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں ندیم نواز نامی زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں حاجی نواز، ان کی بیوی، بیٹا، بھائی اور دو گن مین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ میں پولیس ٹیم ملوث نکلی

زخمیوں میں حاجی نواز، ندیم نواز، کلثوم بی بی، ملک ناصر، ادریس اور شاہد شامل ہیں، جن میں سے ندیم نواز دم توڑ گیا ہے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں مرتضیٰ، طاہر عباس، علی مرتضیٰ اور محمد رستم حیات شامل ہیں۔

بورے والا میں 14 سالہ لڑکے پر فائرنگ کرنے والا زمیندار گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور واقعے کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

security

accused arrest

lahore firing

haji nawaz