Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

بنوں میں دہشتگردوں کا پولیس پوسٹ پر حملہ ناکام

پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے
شائع 22 اپريل 2025 09:20am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بنوں کے علاقے دھرے پل پر واقع پولیس پوسٹ پر آدھی رات کو دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

سنٹرل پولیس آفس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 18 سے 19 تھی جو 8 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے۔ دہشتگردوں میں سے تین افراد کا ایک گروپ زمین پر رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا اور ان کا ہدف پولیس کے ٹی آئی کیمرے کو نشانہ بنانا تھا تاکہ مربوط حملہ کیا جا سکے۔

شانگلہ میں پولیس نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا، دہشتگرد فرار

پولیس اہلکاروں نے مشکوک حرکات بھانپتے ہوئے فوری کارروائی کا آغاز کیا، جس پر دہشتگردوں کے دیگر ساتھیوں نے مختلف اطراف سے فائرنگ شروع کر دی۔

بنوں اور ہنگو میں پولیس چوکی پر حملہ، دو اہلکار شہید، ایک زخمی

پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث دہشتگرد حملہ آوروں کو پسپا ہونا پڑا اور وہ فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حملے کو ناکام بنانے پر آئی جی پولیس نے جوانوں کی جرات، ہوشیاری اور بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئے ان کے حوصلے کی تعریف کی۔

سنٹرل پولیس آفس نے اس کارروائی کو فتنہ الخوارج کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس ہر قیمت پر امن دشمن عناصر کا مقابلہ کرتی رہے گی۔

Bannu

police

terrorists

Attack failed