بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کی مختلف تنظیموں کے بائیکاٹ کے باعث بلوچستان بورڈ نے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
امتحانات کا آغاز آج سے ہونا تھا، تاہم تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ہڑتال کے باعث بلوچستان بورڈ کو ملتوی کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔ چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق کے مطابق نئی ڈیٹ شیٹ چند روز میں جاری کی جائے گی۔
کراچی میں 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
احتجاجی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ بورڈ کے چیئرمین کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک بائیکاٹ ختم نہیں کیا جائے گا۔ صرف انٹرمیڈیٹ امتحانات ہی نہیں بلکہ میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق احتجاج ختم نہ ہونے کی صورت میں امتحانات کے مزید التوا کا خدشہ موجود ہے، جس سے طلبا و طالبات شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
Comments are closed on this story.