Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

معاشی میدان میں بڑی خوشخبری ،ملکی تاریخ کا بلند ترین کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ

رواں ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
شائع 22 اپريل 2025 08:45am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان کی معیشت کے لیے مارچ کا مہینہ خوشخبری لے آیا۔ اس مہینے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 1.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو ملکی تاریخ کا بلند ترین ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔

اس نمایاں بہتری کے ساتھ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ کا مجموعی سرپلس 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو معاشی بحالی کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔

معاشی میدان سے بڑی خوشخبری؛ مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1.19 ارب ڈالر ریکارڈ

اس مثبت رجحان کی ایک بڑی وجہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہے جو مارچ میں 4 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی سالانہ بنیادوں پر 8.7 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق ان معاشی اشاریوں میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

Exports

current account

ECONOMIC STABILITY

current account surplus