Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

نواز شریف کی ناسازی صحت کے باعث لندن میں قیام بڑھا دیا گیا

مسلم لیگ ن کے قائد کا لندن میں مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری
شائع 21 اپريل 2025 11:33pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔ توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیا ٓ، مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔

صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔

مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔

Nawaz Sharif

Londin