Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

رانا ثنا اللہ کا شرجیل میمن سے پھر رابطہ؛ پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل آگے بڑھانے پر اتفاق

معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، رانا ثنا اللہ
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2025 08:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے پانی کے مسئلہ پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پراتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جا سکتا، پانی کی تقسیم انتظامی اورتکنیکی مسئلہ ہے، حل بھی انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر نکالا جائے گا۔

مشیر وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے، مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ اور مصدق ملک کے بیانات پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش قرار

دوسری جانب گورنر ہاؤس لاہور میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جہاں پاور شیئرنگ ایجنڈا پس منظر میں چلا گیا اور نہری تنازع کو سلجھانے کی کوششیں مرکزِ گفتگو بن گئیں۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس کا آغاز تو پاور شیئرنگ سے متعلق بات چیت سے ہوا، لیکن جلد ہی گفتگو نہری نظام پر اختلافات کی طرف مڑ گئی۔ دونوں جماعتوں کے نمائندے ایک دوسرے کے تحفظات سننے کو تیار نظر آئے، اور ماحول روایتی تلخی کے بجائے مصالحانہ رہا۔

Rana Sanaullah

Sharjeel Memon

Canals on Indus River