Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے، پنجاب میں کاشتکاروں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے، عظمٰی بخاری

پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اطلاعات پنجاب کی نیوز کانفرنس
اپ ڈیٹ 21 اپريل 2025 06:06pm
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر

عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پنجاب میں امن و امان کے قیام کے لیے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے، پنجاب میں کسانوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے۔ کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان کے قیام کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پنجاب میں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پنجاب میں کسانوں کو ان کا حق دیا جا رہا ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ کسانوں کے نام پر سیاست نہ کی جائے، مریم نواز نے کسانوں کو بڑا ریلیف پیکج دیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کیلئے 109ارب روپےکا پیکج دیا گیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کو5 ہزار روپے فی ایکڑ ملیں گے۔

انھوں نے کہا کہ فلورملز مالکان کو گندم کی خریداری کا پابند بنایا گیا ہے، فلورملز 25فیصد گندم خریداری کی پابند ہوں گی۔ کاشتکاروں کو ہرفضل کیلئے رقم فراہم کی جائے گی، گندم کے کاشتکاروں کو10ارب روپے کی سبسڈی پر9500 ٹریکٹردیئے جائیں گے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کیلئے8 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، دنیا بھر میں جدید زرعی آلات کی خریداری کی جائے گی، زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ کا 85 ہارس پاور ٹریکٹرمفت ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دوسری پوزیشن کے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا۔ تیسری پوزیشن کےکاشتکارکو35لاکھ روپےکا60ہارس پاورٹریکٹرملےگا، ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10 لاکھ انعام دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے صوبے نے کاشتکاروں کیلئے بروت اقدامات نہیں کیے، کسانوں سے گندم کی خریداری کو یقینی بنایا جا رہا ہے، گندم کی نقل و حمل کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔

uzma bukhari