Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ
شائع 21 اپريل 2025 12:04pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں ممکنہ کمی کی امیدوں کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر موجودہ معاشی پالیسیوں کا تسلسل جاری رہا تو اسٹاک مارکیٹ مستقبل قریب میں مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 414 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 8 پیسے مہنگی ہوئی، جس سے ڈالر 280.72 روپے سے بڑھ کر 280.80 روپے پر پہنچ گیا۔

stock markets

100 index

Pakistan Stock Exchange (PSX)