Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں میں نمایاں اضافہ

مارچ میں آٹو فنانسنگ 257 ارب روپے سے تجاوز کر گئی
شائع 21 اپريل 2025 11:15am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں (آٹو فنانسنگ) میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2025 کے اختتام تک آٹو فنانسنگ کا حجم 257 ارب 36 کروڑ روپے تک جا پہنچا، جو فروری میں 248 ارب 82 کروڑ روپے تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ میں آٹو فنانسنگ میں 8 ارب 54 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو موجودہ معاشی حالات میں ایک نمایاں پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

فروری 2025 میں گاڑیوں کی فروخت میں کتنا اضافہ ہوا؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی ایک بڑی وجہ حالیہ مہینوں میں شرح سود میں کمی ہے، جس کے باعث صارفین نے گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ مالیاتی اداروں کی جانب سے آسان اقساط اور رعایتی پیکیجز بھی صارفین کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

سیکنڈ ہینڈ یا استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے سے پہلے یہ 5 چیزیں لازمی چیک کریں ورنہ پچھتائیں گے

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر شرح سود میں مزید کمی آتی ہے تو آٹو فنانسنگ کا رجحان مزید بڑھے گا، جو آٹو انڈسٹری اور بینکنگ سیکٹر دونوں کے لیے مثبت اشارہ ہوگا۔

Interest Rate

STATE BANK

Loans

Auto financing