Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

کوئٹہ: نامعلوم مُسلح ملزمان کی فائرنگ سے قبائلی رہنما میر احمد چلتن وال زخمی

فائرنگ کی زد میں آکر دکان پر کھڑا لیویز اہلکار بھی زخمی ہوا، ملزمان فرار
شائع 20 اپريل 2025 11:48pm

کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی نوحصار میں نامعلوم مُسلح ملزمان کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء بھائی سمیت زخمی جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر لیویز اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوحصار پولیس کے مطابق اتوار کی شب نوحصار بازار کے قریب نامعلوم مُسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنماء میر احمد چلتن وال اور اس کے بھائی ظہور احمد کو شدید زخمی کردیا۔

زرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر دوکان پر کھڑا لیویز اہلکار روشن خان بھی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر گھریلو ناچاکی پر فائرنگ پر چار افراد قتل

کوئٹہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مفتی عبد الباقی جاں بحق

پولیس کےمطابق زخمیوں کو فوری طور طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں میر احمد چلتن وال کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طور فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی متعلقہ پولیس تھانہ اس سلسلے میں مزید کاروائی کر رہی ہے۔

firing

quetta