Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

مصالحوں کے پیکٹ میں اربوں مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

منشیات کراچی گیٹ وے ٹرمینل سے دبئی جبل علی اسمگل کی جاری تھی، ترجمان اے این ایف
شائع 20 اپريل 2025 07:36pm

کراچی سے 2 ارب روپے کی منشیات دبئی اسمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی گئی، اے این ایف کا کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کا چھاپہ بروسٹ مصالحوں کے پیکٹ میں 2 سو کلو آئس کرسٹلز برآمد کرلی۔

اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر کے ذریعے 2 ارب سے زائد مالیت کا مہلک ترین نشہ آئس دبئی پورٹ پر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران 200 کلو آئس ڈرگ برآمد ہوئی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 2 ارب روپے سے زائد مالیت کی ہے جسے کراچی گیٹ وے ٹرمنل سے دبئی جبل علی اسمگل کیا جارہا تھا۔

پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاکھوں ڈالر ڈالر مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

۔ترجمان نے بتایا کہ پورٹ کنٹرول یونٹ ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر دبئی کے لیے بک کیے گئے کنٹینر کی تلاشی لی تو کنٹینر میں بروسٹ مصالحے کے 2 ہزار پیکٹس موجود تھے جن میں مہارت سے آئس کے پیکٹس کو چھپایا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق یہ کنسائنمنٹ الشمس امپورٹ ایکسپورٹ ملتان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، منشیات برآمد کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ANF foils attempt

smuggle 2 bn worth

from karachi airport