Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

مریدکے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 13 سالہ طالبعلم زخمی

بچے جھولوں میں کھیل رہے تھے ملزمان نے فائرنگ کردی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2025 07:16pm

مریدکے آبادی ننگل ساہداں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 13 سالہ طالبعلم سیفان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے کی آبادی ننگل ساہداں میں نامعلوم ملزمان کی جھولوں پر کھیلتے بچوں پر اندھا دھند فائرنگ فائرنگ سے تیرہ سالہ سفیان شدید زخمی ہوگیا جبکہ دیگر بچوں نے بھاگ کر اور زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں۔

حملہ آور فائرنگ کرتے فرار ہوگئے، شدید زخمی سفیان کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال سے میو اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

بورے والا میں کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا جاں بحق

زخمی طالب علم کے ورثاء کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہ ہے۔ ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی مریدکے مرتضیٰ ڈوگر موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

firing