Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

پانچ ماہ بعد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند رہنے والی شاہراہ کاغان، ناران تک بحال

شاہراہ کاغان کی بحالی کے بعد سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے
شائع 20 اپريل 2025 12:08am

پانچ ماہ تک گلیشئیرز اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند رہنے والی شاہراہ کاغان کو ناران تک بحال کردیا گیا، کئی گاڑیاں ناران میں داخل ہوگئیں۔

شاہراہ کاغان ناران تک گلیشئیرز کے باعث پانچ ماہ بند رہی تھی، انتظامیہ نے گوریاں گلیشئیر سے سخت مشقت کے بعد برف صاف ہٹا دی جسکے بعد جیپیں ناران میں داخل ہوگئیں ۔۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان چھوٹی گاڑیوں کے لئے بحال نہیں ہوئی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کے مطابق موسمی خرابی کے باعث مکمل روڈ دو روز بعد بحال ہوگی۔

دو روز تک محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیش گوئی ہے سیاح حکومتی ہدایت تک ناران کا رخ نا کریں تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نا اسکے شاہراہ کاغان کی بحالی کے بعد سیاحت سے وابستہ افراد کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

Naran

Kaghan