میئر کراچی نے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا افتتاح کر دیا
میئر کراچی مرتضی وہاب نے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں لاکھوں جانور آتے ہیں، دعا ہے اللہ قربانی قبول فرمائےاور بیوپاریوں کے روزگار میں برکت دے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ منڈی میں سیکیورٹی کے مسائل حل کریں گے، صفائی کا بھی خیال رکھیں گے۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں لاکھوں جانور آتے ہیں، دعا ہے اللہ قربانی قبول فرمائےاور بیوپاریوں کے روزگار میں برکت دے۔ منڈی کے سبب کراچی میں رونق آتی ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کما سکیں۔
افتتاح کے موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کچھ دنوں میں مرکزی مویشی منڈی قربانی کے جانور کی خریداری کیلئے آئیں گے۔
Comments are closed on this story.