گلشن اقبال میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دو فرار
ڈاکو کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو پر 8 مقدمات درج تھے، پولیس
کراچی میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، موٹرسائیکلوں پر سوار 3 ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہری نے فائرنگ کردی ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کےمطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈکیت تھے، باقی 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے کار سوار شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی جس پر شہری نے ملزمان پر فائرنگ کردی، جس سےایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت نبیل احمد کے نام سے ہوئی ہے، جس پر آٹھ مقدمات درج تھے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Karachi Street Crimes
مقبول ترین
Comments are closed on this story.