Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

روسی صدر کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

روسی وزارت دفاع کی بھی کمانڈروں کو جنگی علاقوں میں سیزفائر بندی پر عمل کی ہدایت
شائع 19 اپريل 2025 07:54pm

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹصس کے مطابق کریملن نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

کریملن کے مطابق یوکرین میں ہفتہ کی شام سے پیر تک جنگ بندی نافذ رہے گی۔

اس حوالے سے روسی صدر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ یوکرین روس کی جنگ بندی پر عمل کرے گا، لیکن انہوں نے اپنے فوجیوں سے کہا کہ وہ کسی بھی حملے یا اشتعال انگیزی کے لیے تیار رہیں۔

ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان

روسی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اپنے کمانڈروں سے کہا گیا کہ وہ جنگی علاقوں میں سیزفائر بندی پر لازمی عمل کریں۔

واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی عقائد میں ایک بہت اہم تہوار ہے۔

russia

Russia Ukraine War

temporary ceasefire