Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا، بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست

پاکستان ویمن نے ہدف 40 ویں اوور میں حاصل کرلیا، منیبہ علی 69، عالیہ ریاض 52 بنا کر نمایاں رہیں
شائع 19 اپريل 2025 07:26pm

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلیا، قومی ویمن ٹیم نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس طرح قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔

لاہور میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے اس میچ میں بنگلادیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔ پاکستان ویمن نے ہدف 40ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے ریٹو مونی 48 اور فہیمہ خاتون 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستانی بولر سعدیہ اقبال نے 3، فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا. منیبہ علی نے 69، عالیہ ریاض نے ناٹ آوٹ 52 اور سدرہ امین 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان وومن ٹیم کی کوالیفائر میں یہ مسلسل پانچویں فتح تھی۔

پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے رواں برس بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے رسائی حاصل کرلی ہے۔

World Cup

Pakistan Women'

Qualifies

Defeats Bangladesh