Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

کینیڈا میں بس اسٹاپ پر کھڑی بھارتی طالبہ فائرنگ سے ہلاک

لڑکی اونٹاریو کے موہاک کالج کی طالبہ تھی، رپورٹس
شائع 19 اپريل 2025 05:29pm

کینیڈا میں بس اسٹاپ پر کھڑی بھارتی طالبہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن کر چل بسی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ ہرسمرت رندھاوا نامی طالبہ اسٹاپ پر کھڑی بس کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران ایک کار سوار نے فائرنگ کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ہرسمرت رندھاوا اونٹاریو کے موہاک کالج کی طالبہ تھی۔

پولیس نے واقعے میں طالبہ کی موت کو اندھی گولی کا نتیجہ اور اسے بے گناہ راہ گیر قرار دیا ہے۔

بھارت: ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ فرار، خاندان میں ہنگامہ

بھارتی قونصلیٹ نے بتایا کہ 2 کار سواروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس کی زد میں طالبہ آگئی۔

اس موقع پر طالبہ کو سینے میں گولی لگی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

canada

girl died

bus stop