وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں زیرو پولیو کیس کا ہدف مقرر کردیا
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں زیرو پولیو کیس کا ہدف مقرر کردیا۔ ڈپٹی کمشنرز کو یونین کونسل کی سطح پر پولیو کمپین کا روزانہ جائزہ لینے کا حکم دیدیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اینٹی پولیو ویکسی نیشن مہم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا اور مسنگ چلڈرن کا تناسب بھی زیرو کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ علاقوں میں انسداد پولیو کمپین کو موثر بنانے کیلئے اقدامات اور ہرضلع میں یونین کونسل وائز پولیو کمپین کا روزانہ جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی گئی۔
مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گندم کے کاشتکا روں کے لیے فنڈز کا اعلان کر دیا
مریم نواز نے انتظامیہ کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کے مائیکروپلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشترکہ کوشش سے ہی زیرو پولیو کا ہدف باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہیں کسی بھی بچے کا پولیو کے رسک پر ہونا ہرگز گوارا نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.