Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

ارمغان جدید اسلحے کا ماہر نکلا، پولیس پر فائرنگ کی فوٹیج سامنے آگئی

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس چھاپے کی فوٹیج منظرِ عام پر
شائع 19 اپريل 2025 03:25pm

کراچی میں نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ملزم کو پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم ارمغان نے اپنے پاس موجود ایم فور رائفل پر ٹارچ بھی نصب کر رکھی تھی، اور وہ مسلسل پولیس پر گولیاں برساتا رہا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دو بار فائرنگ کے بعد خود کو کمرے میں بند کر لیا تھا۔

مصطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ارمغان سینے کی تکلیف پر جناح اسپتال منتقل

یہ واقعہ 9 فروری کو پیش آیا جب اے وی سی سی (اینٹی وائلنٹ کرائم سیل) نے ڈیفنس میں واقع ارمغان کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا۔ پولیس چھاپے کے دوران ملزم نے شدید مزاحمت کی اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اے وی سی سی احسن ذوالفقار اور ان کا محافظ زخمی ہوگئے تھے۔

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان اور والد کامران بین الاقوامی فراڈ گروہ کے رکن نکلے، ایف آئی اے کی غفلت بھی سامنے آگئی

پولیس نے کئی گھنٹوں کی محنت، حکمتِ عملی اور مسلسل کوششوں کے بعد آخرکار ملزم ارمغان کو گرفتار کرلیا تھا۔ کیس کی تفتیش جاری ہے اور فوٹیج کو ثبوت کے طور پر مقدمے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

CCTV footage

Mustafa Murder Case

Armaghan