Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹیں گے: طلال چوہدری

وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے سدباب کے لیے متعدد تجاویز مرتب کی ہیں، مناسب سمجھا گیا تو صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، طلال چوہدری
شائع 19 اپريل 2025 02:51pm

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کی بجائے جرگے جیسے اقدامات کا واویلا کر رہی ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ حالیہ اہم سکیورٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت قابل افسوس ہے، جبکہ ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجود صوبائی حکومت سنجیدہ اقدامات کے بجائے توجہ ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے سدباب کے لیے متعدد تجاویز مرتب کی ہیں، اور جب مناسب سمجھا گیا تو صوبائی حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے واضح کیا کہ خارجہ پالیسی وفاق کی ذمہ داری ہے، جس پر صرف مرکزی حکومت کو عملدرآمد کا اختیار حاصل ہے۔

افغانستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کا خوش آئند ہے،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے صوبائی حکومت کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ہدایات دی تھیں، جو ان کے بقول ایک غیر آئینی اقدام ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ پارٹی دہشتگردوں کے لیے نرم گوشہ رکھتی ہے، جو کہ قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل

وزیر مملکت نے زور دیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، نہ کہ غیر سنجیدہ بیانات اور نمائشی اقدامات۔

دوسرتی جانب انہوں نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست اپنے فرائص سے غافل نہیں، کاروبار پر حملے غیر اسلامی ہیں اور حملے کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے انٹرنیشنل فوڈ چین پر حملے کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں تقریباً 20 مختلف مقامات پرنجی ریسٹورنٹ پر حملے ہوئے، 25 ہزار پاکستانی ان فاسٹ فوڈ چینز میں نوکریاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہو سکتا جو پاکستان میں سرمایہ کاری لائے ان پر بھی کوئی حملہ آور ہو، حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے۔

talal chaudhry

KPK Government