Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

رواں سال کی دوسری پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی

مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔
شائع 19 اپريل 2025 02:14pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

پاکستان میں سال 2025 کی دوسری پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی۔ ترجمان انسداد پولیو پروگرام کے مطابق، اس مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے جو ملک بھر کے 159 اضلاع میں 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے کئی علاقوں میں اب بھی پولیو وائرس کی موجودگی ایک بڑا خطرہ ہے، اس لیے بچوں کو بار بار پولیو کے قطرے پلوانا ان کی محفوظ مستقبل کے لیے ناگزیر ہے۔

پولیو کا خاتمہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، مصطفیٰ کمال

پولیو پروگرام کے مطابق، مہم کے تسلسل سے گزشتہ برسوں میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حکومت پاکستان جنوبی خیبرپختونخوا، کوئٹہ اور کراچی جیسے حساس علاقوں میں خصوصی توجہ کے ساتھ معیاری مہم چلا رہی ہے۔

ترجمان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچے کو پولیو سے محفوظ رکھا جا سکے۔

polio campaign

Polio

polio free pakistan

polio drops