کمشنر کراچی اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہڑتال کے خاتمے کا فیصلہ کمشنر کراچی اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد کیا گیا۔
مذاکرات میں یہ طے پایا کہ ٹرانسپورٹرز بتدریج اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں گے، جبکہ آئندہ چھ ماہ کے دوران تمام گاڑیوں کی فٹنیس مکمل کی جائے گی۔
ہڑتال کے خاتمے کے بعد کراچی کی بندرگاہوں پر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، جس سے درآمد و برآمد کے عمل میں رکاوٹ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
کراچی بندرگاہوں پر ہیوی ٹریفک کی ہڑتال، امپورٹ،ایکسپورٹ مفلوج
واضح رہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال کے حل کے لیے فوری اور فیصلہ کن مداخلت کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
Comments are closed on this story.