Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو؛ اسحاق ڈار کی کابل میں افغان قیادت سے اہم ملاقاتیں، وزرائے خارجہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

دونوں ممالک دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھیں گے، فیصلہ
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2025 09:01pm
Ishaq Dar Returns After Successful Visit to Afghanistan - Aaj News

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار افغانستان کا دورہ مکمل کر کے وطن پہنچ گئے۔ کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اورافغان ہم منصب امیر خان متقی سے اہم ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کابل میں گل خانہ محل میں آمد پرافغان وزیراعظم آفس کے چیف آف اسٹاف ملا عبدالوصی نے استقبال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ملاقات کی۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، سلامتی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون، دیگر امور پر تبادلہ خیال گیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برادرانہ تعلقات کو مذید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بذریعہ ٹرین تجارت چاہتے ہیں۔ منصوبے میں افغانستان کی شمولیت لازمی ہے۔

اسحاق ڈار نے افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالسلام حنفی سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں دونوں نائب وزرائے اعظم نے باہمی دلچسپی کے امور اور امن وعوامی روابط پرتبادلہ خیال کیا۔

کابل؛ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار

قبل ازیں کابل میں افغان وزارت خارجہ آمد پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے جن میں تاریخی دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھیں گے۔

ہوائی اڈے پر افغان ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم وردگ، ڈی جی وزارت خارجہ مفتی نور احمد اور چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول فیصل جلالی نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اسحاق ڈار اہم ترین دورے پر کابل روانہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ریلوے، وزارت خارجہ اور ایف بی آر کے سینئر افسران شامل تھے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار افغانستان کا دورہ مکمل کر کے وطن پہنچ گئے۔ انھوں نے دورہ افغانستان میں ملاقاتوں کو مفید قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم نے تمام چیزوں کا تعین کیا، دورہ دونوں ممالک کے بہتر تعلقات کی شروعات ہے۔ کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کیے، تمام ایشوز پر کھل کر بات کی۔

Afganistan

Foreign Minister Ishaq Dar

kabul visit