گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ
پنجاب بھر میں سرکاری اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس سراپا احتجاج بن گیا۔ آج سے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈاکٹرز نے او پی ڈیز میں کام بند کر دیا ہے، جبکہ لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں پرچی کاؤنٹرز بھی خالی کروا دیے گئے ہیں۔ مریض طویل انتظار کے باوجود علاج سے محروم نظر آئے۔
گزشتہ روز مال روڈ لاہور میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، تاہم مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری، او پی ڈیز کے بائیکاٹ کااعلان
گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے فیصلے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت بنیادی مراکز صحت اور دیہی ہیلتھ سینٹرز کو نجی شعبے کے حوالے کر کے عوام کے مفت علاج کے حق کو سلب کرنا چاہتی ہے۔
سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف احتجاج، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کل سے او پی ڈی بند رکھنے کا اعلان
احتجاجی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ جب تک نجکاری کا فیصلہ واپس نہیں لیا جاتا، تب تک او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ دوسری جانب مریضوں اور ان کے لواحقین نے حکومت اور ڈاکٹروں دونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس مسئلے کا حل نکالیں تاکہ عام آدمی علاج کی سہولت سے محروم نہ ہو۔
Comments are closed on this story.