Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا

عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی گرفتار کیا گیا، ذرائع
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2025 12:08am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ کو وویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کو گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کو ویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی منتقل کردیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو چکلالہ اسکیم تھری نورانی محلہ سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے آئیں تھیں، عالیہ حمزہ کے ہمراہ شمیم آفتاب کو بھی گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری سے قبل عالیہ حمزہ نے پولیس افسران سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہم یہاں پی ٹی آئی کے لوگ پرامن طور پر جمع ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے 10 منٹ بات کرنی ہے، یہاں کوئی غیر قانونی غیر آئینی کام نہیں ہو رہا ، ہم کچھ غلط نہیں کر رہے، پرامن ہیں۔

rawalpindi

police

alia hamza

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)