Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر کو ٹانک سے لدھا منتقل کر دیا گیا

ضم اضلاع کے عوام کے لئے گھر کی دہلیز پر عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم قدم ہے
شائع 18 اپريل 2025 07:09pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان اپر کے عوام کے لیے تاریخی دن، جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر کو ٹانک سے لدھا منتقل کر دیا گیا۔ ضم اضلاع کے عوام کے لئے گھر کی دہلیز پر عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم قدم ہے۔

130 سال کے زائد عرصے سے جنوبی وزیرستان کا ضلعی ہیڈکوارٹر دو سو کلومیٹرضلع ٹانک میں قائم تھا جسکی وجہ سے عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا تھا۔

ڈپٹی کمشنر سلیم جان اینڈ ڈی پی او ارشد خان جنوبی وزیرستان اپر کا کہنا ہے کہ عوام کی انہی مشکلات کے حل کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر کی لدھا منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

مقامی عمائدین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے اس پیش رفت کو وزیرستان کے لیے ترقی، استحکام اور ایک روشن مستقبل کی امید قرار دیا۔

ضلعی ہیڈ کوارٹرز کی منتقلی کے بعد اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی

اجلاس کا مقصد لدھا کے مقام پر نئے ضلعی ہیڈکوارٹرز سے عوامی خدمات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا، تمام محکمے لدھا سے مؤثر انداز میں کام کریں گے اور عوام کو فوری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

South Waziristan

Ladha