Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

لوئر کرم بگن کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

جاں بحق افراد پشاور جانے کے لئے نکلے تھے
شائع 18 اپريل 2025 06:37pm

لوئر کرم بگن کے قریب فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں دریائے کرم سے نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مقامی زرائع کے مطابق علیزئی سے رات کو دریا کے راستے ٹل جانے والے افراد پر فائرنگ کی گئی ہے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کی لاشیں دریائے کرم سے نکال لی گئیں۔

مقامی زرائع جاں بحق افراد پشاور جانے کے لئے نکلے تھے، گذشتہ 6 مہینوں سے سڑک کی بندش سے ہزاروں آفراد پھنسے ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

shooting

Lower Kurram Bagan

3 people killed