Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

بجلی سستی ہوئی تو گیس مہنگی ہو گئی

39 فیصد سرکلر ڈیٹ پرلیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں کیا، ترجمان
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2025 10:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

** ایل این جی استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے بری خبر آگئی، گیس کی مسلسل فراہمی اور اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 51 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ سوئی گیس ترجمان کے مطابق 39 فیصد سرکلر ڈیٹ اور لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں وصول ہوں گے۔**

تفصیلات کے مطابق گیس کی مسلسل فراہمی کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ 39 فیصد سرکلر ڈیٹ پر لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں ہے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سی سی پیز کی گیس کھپت میں کمی بھی اضافے کا باعث ہے، حکومت سی سی پیزکو نیشنل بجلی گرڈ سے منسلک ہونے کی ہدایات دے رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمت میں 51 فیصد اضافہ مہنگی آر ایل این جی گھریلو صارفین کو فراہمی کی وجہ سے ہوا۔ آپریٹنگ اخراجات کل ریونیو کا صرف 4 سے 6 فیصد ہیں۔

sui northern gas

ؒLahore