اسلام آباد میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کا تھانہ شالیمار پر حملہ
گزشتہ شب اسلام آباد تھانہ شالیمار میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے سنگین واقعے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعہ سمیت مجموعی طور پر 11 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 35 سے 45 کے درمیان تھی۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے تھانے کے باہر شدید نعرے بازی کی، پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور تھانے کے اندر داخل ہو کر املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس دوران شدید توڑ پھوڑ کی گئی، جس سے سرکاری ریکارڈ اور املاک کو نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر اضافی نفری طلب کی گئی جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔
ایک معروف اردو روزنامے کے مطابق جماعت اسلامی کے احتجاج میں شریک افراد کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں کے ایک گروہ نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔
Comments are closed on this story.