Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، احسن اقبال

ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2025 10:38pm

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات ہوئی جس میں کچھی کینال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، وسائل کی تقسیم اور منصوبہ بندی پر مشاورت کی گئی۔

آڈیو لیکس کیس، علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا ہے تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں وفاقی شراکت قابل تحسین ہے، جاری منصوبےعوامی فلاح کی سمت درست قدم ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی ہم آہنگی سے بلوچستان کی ترقی یقینی بنائیں گے۔ دہشتگردی پر جلد قابو پالیں گے، بلوچستان کی سڑکیں محفوظ بنائیں گے، گورننس کو بہتر بنائیں گے، بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاق کا تعاون اہم ہے۔

Ahsan Iqbal

بلوچستان

sarfaraz bugti

kenal