Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

پاکستانی لڑکی کے شوہر افغان نوجوان کو پاکستانی شہریت دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت، لارجر بینچ بنے گا

جسٹس فاروق حیدر نے مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی، ذرائع
شائع 18 اپريل 2025 11:51am

پاکستانی خاتون کے افغانستان کے لڑکے سے شادی کرنے کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں افغان نوجوان کو پاکستانی شہریت دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت کی جانب سے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے عدالت میں مسرت جبین کی درخواست پر سماعت کی گئی۔

ججز تبادلہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے تینوں ججز کا کوئی وکیل نہ کرنے کا فیصلہ

عدالت نے مؤقف ظاہر کیا کہ پاکستانی لڑکی بیرون ملک کے لڑکے سے شادی کرے تو شہریت نہیں دی جاتی، یہ آئین اور قانون کے منافی ہے۔ درخواست گزار نے 2012 میں افغانی لڑکے نسیم کے ساتھ شادی کی۔

درخواست گزار کی جانب سے توصیف احمد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔

lahore highcourt