Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

روس نے امریکی کمپنی پر قبضہ کرلیا، فوجی استعمال کی تیاری

گلیو پراڈکٹ ایک امریکی شہری کی ملکیت ہے، جس پر روس نے قبضہ کیا اور اب اس پر روسی حکومت کا کنٹرول ہے، رپورٹ
شائع 18 اپريل 2025 11:14am

روس کی جانب سے ایک امریکی کمپنی قبضے میں لی گئی جو روسی فوج کو خوراک فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ اس عمل سے روس اور امریکہ کے تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اس کا علاج امریکہ اور روس کے تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے سے متعلق بات چیت کا حصہ ہوگا۔

روس کی کمپنی کی نئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فوجی اور نیشنل گارڈ کی فراہمی سمیت مستحکم پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی پر قبضے کی ضرورت تھی۔

رپورٹ کے مطابق Glavprodukt، جو کہ ایک امریکی شہری کی ملکیت ہے، جس پر روس نے قبضہ کیا اور اب اس پر مکمل طور پر روسی حکومت کا کنٹرول ہے۔

بھارت کی دوا ساز کمپنی پر روس کا میزائل حملہ

روس کی وزارتوں کی جانب سے کمپنی کے قبضے اور نئے انتظام کے بارے میں سوالات کا جواب نہیں دیا گیا۔

روسی استغاثہ نے سمرنوف Smirnov اور اس کے زیر کنٹرول کمپنیوں پر 2022 سے 2024 تک روس سے تقریباً 1.38 بلین روبل ($17 ملین) منتقل کرنے کا الزام لگایا۔

ٹرمپ کی روس پر پابندیاں اور ٹیرف لگانے کی دھمکی

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک روسی عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے حکم پر 12 مارچ کو Glavprodukt کمپنی کے اثاثے ضبط کیے۔

تاہم پراسیکیوٹر جنرل نے فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ پر جواب نہیں دیا۔

Moscow plans

se seized US owned company

feed Russian army