Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

کراچی اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی یوسی چیئرمین عامر بھٹو جاں بحق

عامر بھٹو ہمارا کارکن تھا، ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے، سعید غنی
اپ ڈیٹ 18 اپريل 2025 06:07am

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ویسٹ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔ وزیربلدیات سعید غنی کہتے ہیں عامر فعال کارکن تھے۔ ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن ضیاء اورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کےلیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

عامر ہمارا پارٹی ورکر تھا، سعید غنی

دریں اثنا وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر ہمارا پارٹی ورکر تھا۔ مقتول عامربھٹوکو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ پولیس کی تفتیش پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے، عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھا، حملہ آور عامر کے دفتر آئے بات چیت کے بعد فائرنگ کردی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں، حالات کو ایک بار پھر ماضی کی طرح خراب کرنے کی سازش ہے۔

سعید غنی نے کہا ڈالمیا میں پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی، اس کے قاتلوں کی نشاندہی ہوچکی ہے ، جلد اس واقعے میں ملوث بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

police

Orangi Town

Karachi Firing