پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم 10 ارب پاؤنڈ تک لے کر جائیں گے، جین میریٹ
برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم دس ارب پاؤنڈ تک لے کرجائیں گے۔ باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت دو ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے
لیڈرزان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب میں برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان اسٹرٹیجک تعلقات کے دو رخ ہیں، صحت، تعلیم اورانجینئرنگ میں مکمل تعاون ہے۔
جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم چار ارب چالیس کروڑ پاؤنڈ سے بڑھا کر دس ارب پاؤنڈ تک لے جائیں گے، باہمی تعاون سے پاکستان کی معیشت دو ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انجینرنگ کے شعبے میں بھی تعاون کررہے ہیں جس میں ریکوڈک منصوبہ بھی شامل ہے، اس کے علاوہ موسمی تبدیلیوں میں بھی برطانیہ پاکستان کی مکمل سپورٹ کر رہا ہے،۔
جین میریٹ نے مزید کہا کہ معیشت کی اصلاحات بھی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان مین 45 ملین ڈالر پروگرام کے ذریعے میکرو اکنامی پر کام کر رہے ہیں، پاور سیکٹر میں کلین اور گرین انرجی کے شعبے میں اصلاحات کرنے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.