Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

ایم کیو ایم سندھ کے ایک قطرہ پانی پربھی کمپرومائز نہیں کرے گی، علی خورشیدی

کراچی میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی گفتگو
شائع 17 اپريل 2025 09:50pm
ویڈیو گریب تصویر
ویڈیو گریب تصویر

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم سندھ کے ایک قطرہ پانی پر بھی کمپرو مائز نہیں کرے گی، یہی پارٹی موقف ہے۔ سندھ میں سترہ سال سے پی پی کی حکومت ہے، سب سے بڑے شہر میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ سندھ کے ایک قطرے پانی پر بھی کمپرومائز نہیں کریں گے، کراچی میں پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں، میں سندھ حکومت سے ہی مطمئن نہیں ہوں۔

علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ وزرا بیان دے کر چلے جاتے ہیں یہ ان کی نوکری ہے، سچ بولا تو نوکری چلی جائے گی۔

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی علی خورشیدی نے ایکسپوسینٹر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمائش کے منتظمین کی کاوش کو سراہتا ہوں، اسمبلی میں بل آئے گا تو دیکھیں گے، کراچی معاشی حب ہے ایسی نمائشوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ مشاورت سے کوئی بل یا کوئی چیز سامنے آئے گی ہم اسے سپورٹ کریں گے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں اس کے لیے مل کر کام کریں گے، بہتر پاکستان ہم سب کی خواہش ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں تو سندھ حکومت سے ہی مطمئن نہیں ہوں ، 17 سال سے بلاروک ٹوک حکومت ہے۔

Ali Khursheedi