Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

کراچی: لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق

کراچی پولیس چیف کا کمسن بچی سویرا کی لاش ملنے کے واقعے کا نوٹس، ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2025 11:26pm

کراچی میں پولیس نے پانچ سالہ سویرا سے زیادتی کی تصدیق کردی، ملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش نالے میں پھینکی، جو گزشتہ روزگجرنالے سے ملی تھی۔

کراچی میں سپر ہائی وے سکندر گوٹھ سے گمشدہ 5 سالہ سویرا کی لاش گجر نالے سے ملنے والی بچی کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس سرجن کے مطابق بچی سے جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ مزید وضاحت کیمیائی تجزیاتی رپورٹس آنے کے بعد ہوگی۔

کراچی: لیاقت آباد میں ندی سے بچی کی لاش ملی

انسان کی شکل میں وحشی درندے نے 5 سالہ سویرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھراسے قتل کرکے لاش ندی میں بہا دی, گلزار ہجری پوسٹ آفس سوسائٹی کی رہائشی سویرا کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

ننھی سویرا کے والد نے بتایا کہ بچی گھر سے باہر کھیلنے گئ تھی وقت پر واپس نا آئی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش ملنے کی اطلاع ملی۔

خیرپور میں لاپتا کمسن بہنوں کی لاشیں صندوق سے برآمد، گھر میں کہرام مچ گیا

اہل محلہ بھی واقع کے بعد خوف زدہ ہوگئے کہتے ہیں پولیس حکام سے قاتل کو گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔

پانچ سالہ سویرا کی لاش لیاقت آباد گجر نالے سے ہاتھ اور بندھی ہوئی ملی تھی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ پوسٹمارٹم کے دوران بچی سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں پولیس نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

کراچی پولیس چیف کا کمسن بچی سویراکی لاش ملنے کے واقعے کانوٹس

کراچی پولیس چیف نے کمسن بچی سویرا کی لاش ملنے کے واقعہ نوٹس لے لیا ہے، ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم کی تشکیل کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاپتہ ہونے والی کمسن بچی سویراکی لاش لیاقت آبادندی سےملی تھی۔

karachi

police

Dead Body

Rape confirmed