کراچی؛ بن قاسم ٹاؤن کے قریب ریلوے حکام نے مال گاڑی کو پٹڑیوں پر لا کر ٹریک بحال کر دیا
ٹریک بند ہونے کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں
کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن کے قریب فریٹ ٹرین پٹڑی سے اترنے کے واقعے کے بعد ریلوے حکام نے مال گاڑی کو پٹڑیوں پر لا کر ٹریک کو بحال کرا دیا۔
کراچی میں بن قاسم ٹاؤن کے قریب فریٹ ٹرین پٹڑی سے اترگئی تھی، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک بند ہو گئے۔
ٹریک بند ہونے کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر کا شکارہوئیں۔
رحمان بابا، پاکستان ایکسپریس، علامہ اقبال، قراقرم کی روانگی میں تاخیرہوئی۔ گرین لائن، ملت اور کراچی ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔
Pakistan Railways
مقبول ترین
Comments are closed on this story.