حکومت جھوٹ بول رہی ہے، کوئی ایم این اے بغیر سیکیورٹی کے بلوچستان جا کر تو دکھائے، عمر ایوب
عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دینگے؟ کوئی ایم این اے بغیر سیکیورٹی کے بلوچستان جا کر تو دکھائے۔ حکومت جھوٹ بول کر فراڈ کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان بھی بغیر سیکیورٹی کوئٹہ نہیں جا سکتا۔
راولپنڈی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، روپے کی قدر کم ہونے سے 14 ہزار450 ارب قرضہ بڑھا، مہنگائی کہاں جا رہی ہے، ابھی مزید مسائل کھڑے ہونگے۔
عمر ایوب نے تنقید کی کہ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دینگے؟ حکومت جھوٹ بول کر فراڈ کر رہی ہے، بلوچستان میں اختر مینگل کا راستہ روکا گیا، کوئی ایم این اے بغیرسیکیورٹی کے بلوچستان جا کر دکھائے، وزیراعلیٰ بلوچستان بغیرسیکیورٹی کوئٹہ نہیں جاسکتا۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو روک دیا
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ مجھے جیل کے اندرجانے سے روکا گیا ہے، اب راستہ بدل کرجیل کے دوسرے ناکے پر جانے کی کوشش کروں گا، تمام رکاوٹوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عمر ایوب نے داہگل ناکہ پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں پولیس نے گورکھپور پر روکا تھا، موٹر سائیکل پرمختلف گاؤں سے ہوتے ہوئے داہگل ناکہ پر پہنچا ہوں، عدالت عالیہ کے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے، عدلیہ کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیئے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر ہماری ملاقات ہو جاتی ہے تو کون سا آسمان زمین پر آ جائے گا، بانی جو نام دیتے ہیں انکو ملنے نہیں دیا جاتا۔
Comments are closed on this story.