Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

عمران خان مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عمران خان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں بلکہ ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم بنانا ہے، علی امین گنڈا پور
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2025 06:02pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عمران خان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے بلکہ ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم بنانا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے انہیں اس لیے خطرہ ہے کیوں کہ وہ قانون کی بالادستی چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کی بات کرتا ہے، ناموس رسالت کی بات کرتا ہے۔

خیبرپختونخوا سے افغانوں کو نکالنے کے حق میں نہیں ہوں، علی امین گنڈا پور 806

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، جوتے پالش کرنے والے حکومت کریں گے تو ہم غلام ہی رہیں گے انہیں غلام چاہیے لیڈر نہیں چاہیے۔

خیبرپختونخوا میں دو لاکھ سے زائد مستحقین رمضان پیکج سے محروم

انہوں نے مزید کہا کہ آج 24 کڑور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کب تک جیل میں رکھو گے؟ بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں اور قوم کی جنگ لڑ رہا ہے یہ آواز تم نہیں دبا سکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب ہم نے تحریک چلائی ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں مار کر انہیں شہید کیا۔ مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی پاکستان کی تاریخ میں بھٹو کو پھانسی دی گئی بتاؤ بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو کیا سزا دی گئی اور کیا سزا دی جائے گی۔

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)