Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل کا بڑا فیصلہ: پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین بحال

پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کو برطرف کر کے لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا
شائع 17 اپريل 2025 01:42pm

سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین کی برطرفی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیبر کورٹ کا 22 فروری کا فیصلہ معطل کر دیا اور پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو 14 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کو برطرف کر کے لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انتظامیہ کے حق میں فیصلہ آیا تھا۔ تاہم، ملازمین کی جانب سے فیصلے کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا، جس پر ٹربیونل نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔

ملازمین کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے آڈٹ سے متعلق گواہوں کا ریکارڈ ہی غائب کر دیا گیا ہے، جو کہ سنگین قانونی خلاف ورزی ہے۔

steel mill