سندھ کے ضلع عمرکوٹ کے حلقہ این اے 213 میں ضمنی الیکشن آج ہوگا
انتخابی سامان کی ترسیل مکمل، 18 امیدوار آمنے سامنے
عمرکوٹ کے حلقے این اے 213 میں آج ضمنی الیکشن کا معرکہ ہوگا۔ انتخابی سامان کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔ 18 امیدوار میدان میں ہیں۔ پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور اپوزیشن امیدوار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
سندھ کے ضلع عمرکوٹ کے حلقہ این اے دوسو تیرہ میں ضمنی الیکشن آج ہوگا، الیکشن کمیشن نے اٹھارہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار لال چند مالہی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، حلقے میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 498ے ہے، جن میں سے 91 کو انتہائی حساس جبکہ دوسو انہتر کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تاکہ شفافیت اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Election
Umerkot
مقبول ترین
Comments are closed on this story.