Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

صدر زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا، عمر ایوب

مولانا نے فیصلہ کرنا ہے،کس حد تک ہمارے ساتھ جاسکتے ہیں
شائع 16 اپريل 2025 10:27pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

اپنے احکامات پر عمل کروائیں ورنہ آپ کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی، عمر ایوب کی چیف جسٹس سے اپیل

عمر ایوب کا مذاکرات میں عدم دلچسپی پر مؤقف آگیا، میڈیا کو لتاڑ دیا

انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہمارا ہدف ہے، مطالبہ نئے انتخابات ہوں گے، باقی تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں، مولانا اور ان کی پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس حد تک پی ٹی آئی کے ساتھ جا سکتے ہیں۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ہماری پارٹی کے درمیان سال قبل بڑی خلیج تھی، جے یو آئی ایف فیصلہ کرے، مولانا فضل الرحمان کتنا آگے چل سکتے ہیں، ان کی مرضی، ہمارا مطالبہ نئے انتخابات ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا۔

pti

Omar ayub

Opposition leader