Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

ایران کی 8 پاکستانیوں کے قتل پر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی

اسحاق ڈار مذاکراتی عمل کو سراہا اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کی
شائع 16 اپريل 2025 08:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ایرانی وزیرخارجہ نے ٹیلی فون کیا، ٹیلی فونک رابطے میں 8 پاکستانیوں کے ایران میں قتل کے واقعے پر بات چیت کی گئی، عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو واقعے میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے کے درمیان ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران میں 8 معصوم پاکستانیوں کا بے دردی سے قتل، ایرانی سیکیورٹی پر بڑے سوالات اٹھنے لگے

عباس عراقچی نے پاکستانیوں کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے قصور واروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور مقتولین کی وطن واپسی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو 12 اپریل کو ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی، اسحاق ڈار مذاکراتی عمل کو سراہا اور اس عمل کی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے صوبہ سیستان کے علاقے مہرستان کے گاؤں بیز آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے آٹھ پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق بہاولپور سے تھا۔

ان میں سے چھ افراد خانقاہ شریف کے رہائشی تھے، جن میں دلشاد، دانش، جعفر، ناصر، نعیم اور عامر شامل ہیں۔ دلشاد، ان کا بیٹا دانش اور بھتیجا جعفر ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے تھے۔ دیگر دو مقتولین محد جمشید اور محمد خالد کا تعلق تحصیل احمدپور شرقیہ سے ہے۔

killed 8 pakistani citizen

Iranian Foreign Minister Seyed Abbas Araghchi

Foreign Minister Ishaq Dar